• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن کے بھائی چل بسے

بالی ووڈ کے شہرت یافتہ اداکار اجے دیوگن کے چھوٹے بھائی اور فلم ڈائریکٹر انیل دیوگن گزشتہ شب حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے چل بسے، ان کی عمر 45 برس تھی۔

اس حوالے سے اجے دیو گن نے اپنے بھائی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی بے وقت موت کے حوالے سے اپنے پرستاروں کو اپ ڈیٹ کیا۔

اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر بالی ووڈ سپر اسٹار اور کئی سپر ہٹ فلموں جس میں گنگا جل، اپھارن، کمپنی، سنگھم، دریشیم، اوم کارا، ونس اپون ٹائم ان ممبئی اور  راج نیتی شامل ہے، نے تحریر کیا کہ ان کا خاندان آنجہانی انیل دیوگن کی آخری رسومات کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے محدود پیمانے پر انجام دے گا۔

انھوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ میں نے اپنے بھائی انیل دیوگن کو گزشتہ شب کھودیا، بھائی کی بے وقت موت نے ہمارے خاندان کو دکھی کردیا ہے، پورا خاندان اسکی کمی کو ہمیشہ محسوس کرتا رہے گا۔

یاد رہے کہ انیل دیوگن نے اجے کی فلم راجو چاچا اور بلیک میل کی ڈائریکشن دی تھی، جبکہ فلم سن آف سردار کے کرییٹو ڈائریکٹر بھی وہی تھے۔

تازہ ترین