وفاقی وزیر برائے ماحولیا ت زرتاج گل نے رنگ گو را کرنے والی نقصان دہ کریموں کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیر مملکت زرتاج گل نےکہا ہے کہ رنگ گورا کرنے والی وہ کریمیں جو جلد کے لئے نقصان دہ ہیں ان پرایکشن لیا جائے گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر مملکت زرتا ج گل کا کہنا تھا کہ متعدد رنگ گورا کرنے والی کریمیں جلد کے لیے بہت نقصان دہ ہے، مینا مارٹا کنونشن 2020 کے بعد پاکستان کو مرکری فری قرار دیا جاسکے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے ہیلتھ سیکٹر میں بھی مرکری فری آلات متعارف کرائے جائیں گے، رنگ گورا کرنے والی کریمیں جو جلد کے لئے نقصان دہ ہیں ان پر بھی ایکشن لیا جا ئے گا۔
زرتاج گل نے کہا کہ رنگ گورا کرنے والی کریمیں اشتہارات کے ذریعے لوگوں کو کمپلیکس میں مبتلا کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کاسمٹکس کمپنیوں کے پاس 2020 تک کا وقت ہے کہ مرکری کا استعمال نکال دے یا ایک پی پی ایم کے اسٹینڈرڈ کے مطابق کیا جائے۔