• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنڈل جزیرہ کہاں واقع ہے، اس کا نظارہ کیسا ہے؟


سندھ کی ساحلی پٹی پر واقع جزیرہ وفاق کی ملکیت ہے یا صوبے کی؟ معاملہ صدارتی آرڈیننس سے شروع ہوکر اب عدالت تک جا پہنچا ہے، لیکن آخر یہ جزیرہ بحیرہ عرب میں کس مقام پر واقع ہے اور اس کا نظارہ کیسا ہے؟

ابراہیم حیدری سے ایک گھنٹے کی مسافت پر واقع بنڈل جزیرہ کی ملکیت پر وفاق اور سندھ حکومت میں تنازعہ چل رہا ہے، تاہم اب یہ معاملہ عدالت تک پہنچ گیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے وفاق کو لکھے جانے والے خط میں مقامی لوگوں کے مفادات کا تحفظ بھی شامل تھا۔


ماہرین کا کہنا ہے کہ اس جزیرے پر ترقیاتی کام ہونے سے قدرتی ماحول کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

بنڈل جزیرے کا پانی نیلگو اور صاف ستھرا ہے، جس کی وجہ یہاں پر سیوریج نظام کا نہ ہونا ہے، جبکہ جزیرے کے قریب مینگروز کے جنگلات بھی موجود ہیں جو کہ ماحول کے حسن کو چار چاند لگادیتے ہیں۔