• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندری جزائر سے متعلق صدارتی آرڈیننس کے خلاف سندھ کا شدید احتجاج کا فیصلہ

کراچی (سہیل افضل ) سندھ حکومت سمندری جزائر سے متعلق صدارتی آرڈیننس کے خلاف شدید احتجاج کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کا ہنگامی اجلاس منگل 6 اکتوبر کو شام چار بجے وزیراعلی ہاوس میں طلب کرلیا ہے ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے سمندری جزائر سے متعلق صدارتی آرڈینس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا اجلاس میں سندھحکومت سمندری جزائر سے متعلق اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی ۔،سندھ حکومت ذرائع کے مطابق اس مسئلے پر سیاسی کے ساتھ قانونی جنگ بھی لڑی جائے گی اور صوبے کی دیگر سیاسی پارٹیوں کوبھی اس مسئلے پر اپنا ہمنوا بنانے کی کوشش کی جائے گی ذرائع کے مطابق اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی اور اس بارے میں تبادلہ خیال کیا اس ملاقات میں وزیراعلی سندھ نے پارٹی چیئرمین کوسندھ کی انتظامی صورت حال سے آگاہ کیا۔وزیراعلی سندھ نے بلاول بھٹوزرداری کوسندھ کے حوالے سے وفاقی حکومت کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ ملک کے دیگر صوبوں کو بالخصوص شعبہ صحت میں سندھ کی ترقی کی پیروی کرنا چاہئے۔

تازہ ترین