اسلام آباد (اسرار خان) پاکستان اور آذربائیجان 2ارب ڈالر کے سرمایہ کاری معاہدے کے قریب، آذربائیجانی وزیر معیشت کو فون؛ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کیلئے اعلیٰ سطحی رابطوں کی اہمیت پر زور۔ پاکستان اور آذربائیجان 2 ارب ڈالر کی آذربائیجانی سرمایہ کاری کے حصول کے مزید قریب پہنچ گئے ہیں، جیساکہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جمعہ کے روز آذربائیجان کے وزیر معیشت کے ساتھ مذاکرات کیے تاکہ پاکستان کی معیشت کے اہم شعبوں کی مالی معاونت (فنڈنگ) کے فریم ورک کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جا سکے۔ دفتر خارجہ پاکستان کے مطابق اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر معیشت میکائل جباروف کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی۔