کراچی (رپورٹ/رفیق بشیر) وفاق اور سندھ حکومت میں جزائر کا تنازع جاری ہے اور وفاقی حکومت نے سندھ سے ساحلی پٹی کے نقشے طلب کرلئے ۔ ادھر آئی لینڈ اتھارٹی کے اختیارات اور ٹی او آرز ابھی تک نہیں بنے اور نہ ہی سیٹ اپ واضح ہے ، اتھارٹی کا صدر دفتر کہاں ہوگا اس کا بھی کچھ معلوم نہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ملکی ساحلی پٹی کی ڈیولپمنٹ اور مینجمنٹ کرنے کیلئے پاکستان آئی لینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی قائم کرنے پر وفاقی حکومت اور سندھ حکومت آمنے سامنے آگئیں اور دنوں ایک دوسرے کیخلاف بیان دے رہے ہیں تاہم حکومتی مشینری اپنے کام میں مصروف ہے اور وفاقی حکومت نے سندھ حکومت سے ساحلی پٹی کا نقشہ طلب کرلیا۔