کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءمیرعبدالرئوف مینگل نے بیان میں وفاقی حکومت کی جانب سے صدارتی آرڈیننس کے تحت بلوچستان اور سندھ کے جزائر کو وفاقی تحویل میں لیتے ہوئے آئی لینڈ اتھارٹی قائم کرنے کےفیصلےکی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ اقدام بلوچستان اورسندھ کے قومی وسائل پرجاری تسلط مذید مستحکم کرنے کی کوشش ہے جوسترسالہ استحصالی حربوں کاحصہ ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ اقدام18ویں ترمیم کی خلاف ورزی بھی ہے لیکن صوبائی حکومت اوراس میں شامل قوتوں میں یہ جرات ہی نہیں کہ وہ اس طرح کے آرڈنینسوں کومستردکرکے بلوچستان کے قومی و قیمتی اثاثوں کادفاع کرسکیں۔انہوں نے کہاکہ سو کے قریب چائنیزجہازوں کوسندھ بلوچستان میں ماہی گیری کیلئے پہلے ہی لائسنس جاری ہوچکے ہیں جن میں 25سے 30جہازبمعہ سازوں سامان بلوچستان سندھ ساحل تک پہنچ بھی گئے ہیں جبکہ ان ساحلی علاقوں کے مقامی ماہی گیر سراپااحتجاج ہیںیہ ان کا معاشی قتل ہے۔انہوںنے کہاکہ وفاق کی ناکام معاشی اقتصادی انتظامی پالیسیوں نے عوام کوپہلے ہی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پرمجبور کردیاہے۔ انہوں نے کہاکہ وفاق مجوزہ متنازعہ آرڈیننس پرنظرثانی کرے۔