• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان کراچی کے جزائر پر 2 نئے شہر آباد کرنا چاہتے ہیں، گورنر سندھ


گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کراچی کے جزائر پر 2 نئے شہر آباد کرنا چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ بنڈل آئی لینڈ سندھ کا ہی حصہ رہے گا، ڈیڑھ لاکھ نوکریاں پیدا ہوں گی، جبکہ بنڈل آئی لینڈ سے ہونے والی آمدنی سندھ حکومت کو جائے گی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ آلودگی کے مسائل کو مدنظر رکھ کر جامع ماسٹر پلان کے تحت شہر آباد کیا جائے گا، بنڈل آئی لینڈ کے پانی کو صاف کیا جائے گا۔


عمران اسماعیل نے کہا کہ بنڈل آئی لینڈ کو اٹھا کر اسلام اباد نہیں لے آئیں گے، چالیس سے پچاس لاکھ ٹورسٹ آئیں گے، تمام ریونیو سندھ حکومت کو جائے گا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ اس پراجیکٹ سے 50 بلین کی انویسٹمنٹ آئے گی، وزیراعظم ہاؤس میں میٹنگ بنڈل آئی لینڈ اور راوی سٹی سے متعلق تھی۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم کی خواہش ہے بنڈل آئی لینڈ راوی سٹی سے زیادہ بہتری سے ابھرے، دو نئے شہر آباد کرنا چاہتے ہیں، جبکہ بنڈل آئی لینڈ کوئی ہاؤسنگ پراجیکٹ نہیں ہے۔

تازہ ترین