• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیمرا ٹیم کی ٹیکسلا اور اٹک میں کیبل آپریٹرز کیخلاف کارروائی، غیرقانونی آلات ضبط

اسلام آباد( نما ئندہ خصوصی)پیمرا انفورسمنٹ ٹیم نے ٹیکسلا اور اٹک کے مختلف علاقوں میںغیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ کے کاروبار میں ملوث ٹریڈرز اور غیر اخلاقی /ممنوعہ مواد و چینل دکھانے والے کیبل آپریٹرزکیخلاف کارروائی کی ۔ لاکھوں روپے مالیت کا سامان ضبط کر لیا چیئرمین پیمرا محمد سلیم کی ہدایت پر سینئر فیلڈ انسپکٹرز فیصل شبیر، آصف اقبال اور محمد زاہد نے تحصیل ٹیکسلا اور ضلع اٹک کے مختلف علاقوں میں کیبل آپریٹرز اور غیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ کی فروخت میں ملوث ٹریڈرز پر چھاپے مارے اور غیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ اور ممنوعہ چینلز کی ترسیل میں استعمال ہونیوالے لاکھوںروپے مالیت کے آلات ضبط کر لیے۔ ان کارروائیوں کے دوران 83کے یو بینڈ ایل این بی، 15انڈین ڈی ٹی ایچ ڈش انٹینا،ایک انڈین ڈش ٹی وی رسیور اور پانچ سی لائن رسیورز قبضے میں لیے گئے۔

تازہ ترین