• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادب کا نوبیل انعام امریکی شاعرہ لوئس گلک کے نام

اسٹاک ہوم (جنگ نیوز )دنیا کا سب سے معتبر ایوارڈ دینے والی سویڈن کی سویڈش اکیڈمی آف نوبیل پرائز نے ادب کا 2020کا نوبیل انعام امریکی خاتون شاعرہ لوئس گلک کو دینے کا اعلان کردیا۔دوسری جانب برطانوی شہزادے ولیم نے شاہی محل کے توسط سے دنیا کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے اور قدرت کے تحفظ کے لیے منفرد تجاویز دینے والے افراد کے لیے نئے ایوارڈ کا اعلان کردیا۔امریکی میڈیا کے مطابق شہزادہ ولیم نے بتایا کہ وہ عالمی رہنماؤں، اداروں اور تنظیموں کے اسشتراک سے ’دی ارتھ شاٹ پرائز‘ کا آغاز کیا گیا ہے۔شہزادہ ولیم کے مطابق ان کی خواہش ہے کہ مذکورہ ایوارڈ کو نوبیل انعام جیسی اہمیت حاصل ہو، تاکہ دنیا میں ماحولیات اور قدرت کے تحفظ کا مسئلہ اہمیت اختیار کر سکے۔

تازہ ترین