• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اغواکار گروہوں کے دو سہولت کاروں سمیت 15 سے زائد ملزمان پکڑے گئے

خیرپور(بیورورپورٹ) خیرپور کے 8 مغویوں کی بازیابی کے لئے پولیس نے اغواکار گروہوں کے خلاف کاروائیاں تیز کردی ہیں۔ اغوا ہونے والے افراد میں گاڑھی موری ، پلھ ولیج ، ٹھیڑی اور دیگر علاقوں کے مغوی شامل ہیں۔ پولیس نے کارروائیاں کر کے اغوا کاروں کے دو سہولت کاروں یاسر شیخ اور نواب مہر کو پکڑ لیاہے جبکہ 15ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کےقبضےسے بھاری ا سلحہ بر آمد کر لیا گیا ہے ذرائع نے بتایا کہ مغویوں کی بازیابی تک ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

تازہ ترین