• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرہ، عدالت کے سامنے خاتون کی فائرنگ سے مخالف قتل، 2 بھائی زخمی

نوشہرہ (نمائندہ جنگ)نوشہرہ میں عدالت کے سامنے خاتون نے مخالف کو فائرنگ کرکے قتل اور2 بھائیوں کو شدید زخمی کردیا ، ملزمہ پستول سمیت گرفتار ، برقعہ پوش ثمینہ نے لائق زادہ پر فائرنگ کر کے بھائی کے قتل کا بدلہ لے لیا ،پستول سمیت گرفتار، 3 روزہ ریمانڈ ،ملزمہ اور اس کے بھائی سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج ،ملزمہ کو انسداد دہشتگردی عدالت مردان کے جج نے تین روزہ ریمانڈ پولیس کے حوالے کردیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ نجم الحسین نے اعلی سطح تحقیقات کی ہدایات جاری کردیں ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ شہناز حمید خٹک نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے جائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے دیاججز کا ناقص سیکورٹی پر اظہار تشویش۔

تازہ ترین