پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہوگئی، انہیں نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ترجمان بلاول ہاؤس کا کہنا ہے کہ اسپتال میں آصف زردار ی کا چیک اپ اور ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کر لیا گیا، بلاول بھٹو زرداری اپنے والد آصف زرداری کو لے کر اسپتال پہنچے تھے۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی ٹیسٹ سے متعلق رپورٹ آنے پر ڈاکٹرز علاج تجویز کریں گے، جبکہ ڈاکٹروں کی تجویز پر سابق صدر کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔