• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کے ساتھ تعلقات اب ٹھیک ہیں، خواجہ آصف کا بیان اپوزیشن میں دراڑیں  ڈالنے کی کوشش ہے، آصف زرداری

خواجہ آصف کا بیان اپوزیشن میں دراڑیں  ڈالنے کی کوشش ہے، آصف زرداری


اسلام آباد(اے پی پی،مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن )کے رہنماخواجہ آصف کا بیان اپوزیشن میں دراڑیں ڈالنے اور ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش ہے۔

انہوں نےمیرے خلاف بیان کسی کی ایما پر دیا ہوگا ،اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو اسطرح کیسز بنتے رہتے ہیں، نوازشریف کیساتھ تعلقات اب ٹھیک ہیں۔ پیر کواحتساب عدالت سے روانگی پر انہوں نے خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ انہوں نے میرے خلاف بیان کسی کی ایما پر دیا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ بیان اپوزیشن میں دراڑیں ڈالنے اور ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش ہےانہوں نےکہا کہ اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو اس طرح کے کیسز بنتے رہتے ہیں۔ ،نوازشریف کے ساتھ تعلقات اب ٹھیک ہیں ۔

تازہ ترین