• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2006 میں انتقال کر جانے والا نوجوان ہزار سال میں پہلا صوفی بننے کے قریب

کراچی (نیوزڈیسک) 2006 میں انتقال کرجانے والا نوجوان ہزار سال میں پہلا صوفی بننے کے قریب ہے۔ برطانوی نژاد اطالوی نوجوان کارلو ایکوٹس جو کہ خون کے سرطان کے باعث 2006 میں انتقال کرچکا ہے۔

کیتھولک چرچ اسے ہزار سال میں دنیا کا پہلا صوفی قرار دے سکتا ہے۔ ویٹیکین کا کہنا ہے کہ اس نوجوان نے معجزاتی طور پر ایک لڑکے کی جان بچائی ہے۔

اسے کمپیوٹر جینیئس کہا جاتا تھا جس نے انٹرنیٹ کے ذریعے عیسائی عقیدے کی تبلیغ کی۔ اس کی والدہ انتونیا سالزانو کا کہنا تھا کہ اس کی خدا سے محبت کے باعث ایک ویب سائٹ معجزاتی طور پر قائم کی۔ جب کہ ضرورت مندوں کی مدد کرنا اس کا محبوب مشغلہ تھا۔

گزشتہ برس پوپ فرانسس نے بھی اس کا حوالہ دیتے ہوئے نوجوانوں کو خبردار کیا تھا کہ سوشل نیٹ ورکس نفرت کے پھیلائو کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔

تازہ ترین