• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانون کی طالبہ نے امتحان کے دوران بچے کو جنم دیدیا

امریکا میں قانون کا امتحان دینے والی حاملہ خاتون نے آن لائن پیپر کے دوران صحت مند بچے کو جنم دےدیا۔

امریکی ریاست الینوائے میں واقع لویولا یونیورسٹی شکاگو میں قانون کا پرچہ دینے والی حاملہ طالبہ برینانا ہل کا کہنا ہے کہ اس بات کا اندازہ تو انہیں تھا کہ جب امتحانات ہورہے ہوں گے اس وقت وہ حاملہ ہوں گی لیکن یہ نہیں معلوم تھا کہ پرچے کے دوران وہ بچے کو جنم دیں گی۔

انہوں نے کہا کہ امتحانات معینہ وقت پر ہونے تھے تاہم کورونا وائرس کی مہلک ترین وبا کے باعث تاخیر سے منعقد ہوئے، جب تک میں 38ماہ کی حاملہ ہوچکی تھی، اسی لیے 90 منٹ کیے پرچے کے دوران مجھے بچے کو جنم دینا پڑا۔

تازہ ترین