• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران کہتے تھے اپوزیشن کوکنٹینر دینگےاب ڈرگئے، عظمٰی بخاری


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’آپس کی بات‘‘ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کی رہنما عظمٰی بخاری نے کہا ہےکہ حکمران کہتے تھے اپوزیشن کو کنٹینر اور کھانا بھی دینگے اب ڈر گئے،تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے کہا کہ آٹا مہنگا سندھ میں ہے پنجاب میں نہیں،پی ڈی ایم سندھ میں مہم چلائے،پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا کہ پی ٹی آئی ٹوئٹر کی جماعت ہے۔رہنما تحریک انصاف عندلیب عباس نے کہا کہ اس میں شک نہیں مہنگائی ہے مگر مہنگائی کیوں ہے یہ بھی دیکھنا ہوگا ۔کورونا کی وجہ سے دنیا بھر کی معیشتوں کونقصان ہوا ہے پاکستان میں بھی کورونا کے باعث صورتحال اچھی نہیں ہے ۔بجلی کی بڑھتی قیمتوں پر تحقیقات کرائی گئیں ،چینی مافیا کیخلاف بھی انکوائری چل رہی ہے ۔پی ڈی ایم کااحتجاج مہنگائی کیخلاف نہیں بلکہ ایک خاندان کو بچانے کیلئے ہے ۔

تازہ ترین