• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فہد مصطفیٰ نے اپنے نئے فلمی کردار کی جھلک مداحوں کو دکھا دی

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے اپنی آنے والی فلم میں نبھائے جانے والے کردار کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر فہد مصطفیٰ نے پولیس یونیفارم پہنے تصویر شیئر کی اور ناظرین کو اپنے کردار سے متعلق آگاہ کیا۔


فہد مصطفیٰ کے ساتھ فلم ’قائداعظم زندہ باد‘ کی مین کاسٹ میں ماہرہ خان بھی شامل ہیں۔

فہد مصطفیٰ نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کے لئے آگاہی پیغام بھی لکھا کہ فلم کا آفیشل ٹیزر جلد سامنے آنے والا ہے۔

تازہ ترین