• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کابینہ، 16 اکتوبر سے فلور ملز کو گندم جاری کرنے کی منظوری

سندھ کابینہ، 16 اکتوبر سے فلور ملز کو گندم جاری کرنے کی منظوری 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کابینہ نے 16 اکتوبر سے فلور ملز کو گندم جاری کرنے کی منظوری دے دی ،حکومت کی جانب سے جاری گندم کی قیمت باردانہ کے ساتھ 3687.50 روپے فی 100 کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔

کابینہ کا کہنا ہے کہ گندم کی نئی ایشو پرائس کے ساتھ ہی آٹے کی قیمتیں 9.13 روپے کم ہوجائے گی اور آٹے کی نئی قیمت 47.87 روپے فی کلوگرام پر آجائے گی،تفصیلات کے مطابق سندھ کا بینہ کا اجلاس منگل کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں تمام صوبائی وزراء ، مشیروں ، چیف سیکرٹری ممتاز شاہ ، ایڈووکیٹ جنرل سلمان طالب الدین ، ​​چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم اور متعلقہ سیکرٹریز نے شرکت کی۔ سکریٹری فوڈ نے کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت صوبے کی 6 ڈویژنوں میں 1.262 ایم ایم ٹی گندم کا ذخیرہ موجود ہے۔

مارکیٹ میں آٹے کی قیمتیں مستحکم تھیں جو فی کلو 57 روپے ریکارڈ کی گئی ہیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آٹے کی قیمت کو نیچے لانا ہوگا کیونکہ گندم مارکیٹ میں دستیاب ہے لہذا قیمتوں میں کمی آنی چاہئے۔

کابینہ نے وزیر خوراک ہری رام کی سفارش پر فلور ملز کو 16 اکتوبر سے گندم جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ مکمل بحث و مباحثے کے بعد اس کی قیمت باردانہ کے ساتھ 3687.50 روپے فی 100 کلوگرام کی منظور بھی دی گئی۔

گندم کی نئی ایشو پرائس کے ساتھ ہی آٹے کی قیمتیں 9.13 روپے کم ہوجائیں گی اور آٹے کی نئی قیمت 47.87 روپے فی کلوگرام پر آجائے گی۔

تازہ ترین