• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمبابوے کے خلاف سیریز کے تمام میچز دن میں ہوں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کی سیریز کے میچ فلڈ لائٹس میں نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز دن کی روشنی میں کھیلے جائینگے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے دن کی روشنی میں میچز کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنڈی اسٹیڈیم میں ون ڈے میچز دن بارہ بجے شروع ہونگے جبکہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچ ساڑھے تین بجے شروع ہونگے۔ ون ڈے میچز 30اکتوبر، یکم نومبر اور تین نومبر جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچزسات، آٹھ اور دس نومبر کو ہوںگے۔

تازہ ترین