• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کی دوسری متوقع لہر، کینٹ بورڈ کے چاروں تعلیمی ادارے بند

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کنٹونمنٹ کی انتظامیہ نے کورونا کی دوسری متوقع لہر کے پیش نظر اپنے چاروں تعلیمی ادارے بند کر دیئے ۔ٹیچنگ سٹاف کے ساتھ ساتھ معاون عملہ کو (آج) بدھ کو پرنسپل سہام سکول کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایڈیشنل سی ای او راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ ماریہ جبیں کی طرف سے کینٹ پبلک ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹس کی پرنسپلز و ہیڈمسٹریس کے نام جاری سرکلر میں میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنے سکول کینٹ پبلک ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹس نئے احکامات تک بند کر دیئے جائیں ۔ یہ سکول بہت زیادہ گنجان آباد علاقوں میں واقع ہیں یہاں پر کورونا کے ایس او پیز پر عملدرآمد ممکن نہیں جو طلبہ کی صحت کومتاثر کرسکتا ہے ۔
تازہ ترین