لاہور (جنرل رپورٹر) انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ (آئی پی ایچ ) کی جانب سے کورونا ٹیسٹ کی فیس مقرر کرنا انتہائی تشویشناک اور مہنگائی میں پسی ہوئی عوام کی مزید تذلیل کے مترادف ہے۔ آئی پی ایچ ایک سرکاری ادارہ ہے اور اس کی طرف سے کوروناٹیسٹ کی فیس وصول کرنا مفت علاج کے حکومتی دعوؤں کے برعکس ہے۔ان خیالات کا اظہارپی ایم اے ہاؤس میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا۔