• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کی بی آئی ایس پی جعلی کالز انکوائری ایف آئی اے کو بھیجنے کی سفارش

لاہور(نمائندہ جنگ) نیب لاہور نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں فیک کالزکی انکوائری ایف آئی اے کو بھیجنے کی سفارش کردی ۔ذرائع کے مطابق نیب کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو جعلسازوں کیخلاف آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی جائے، ایف آئی اے اسی طرز کی مختلف انکوائریاں کر رہا ہے ،ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو جعل سازوں کیخلاف آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی جائے اور نیب کو موصولہ شکایات ایف آئی اے کو بھیجی جائیں ۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے جھوٹے میسج اور کال کرنے والوں کا ڈیٹا بھی ایف آئی اے کو دیا جائے۔

تازہ ترین