• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملزموں میں فرق سے کرپشن کیخلاف نیب مہم کو شکست ہورہی ہے، سپریم کورٹ

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ نے ریمارکس دئیے ہیں کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے تفریقی رویئے سے کرپشن کیخلاف مہم کو شکست ہو رہی ہے، نیب سپریم کورٹ کے اختیارات کو کم نہ سمجھے، نیب کے تفریقی رویے سے کم از کم میں تو خوش نہیں۔بدھ کو جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اسلام آباد یونین کونسل روات کے سابقہ سیکرٹری جاوید چوہدری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے نیب کو ملزم کی پلی بارگین درخواست پر ایک ماہ میں فیصلے کی ہدایت کردی۔ملزم کے وکیل نے کہا کہ کیس میں دیگر چار ملزمان ہیں جنہیں نیب نے گرفتار نہیں کیا اور صرف ایک ملزم کو ہی گرفتار کیا گیا، نیب ملزمان میں تفریق کرتا ہے۔جسٹس قاضی محمد امین نے اسپیشل پراسیکیوٹر نیب سے دیگر ملزمان کو گرفتار نہ کرنے کی وجہ پوچھی تو انہوں نے بتایا کہ کیس میں دیگر 4 ملزمان سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) پاس اسسٹنٹ کمشنرز ہیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس قاضی محمد امین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا وہ سی ایس ایس والے ملزمان نہیں؟ کیا سی ایس ایس کرنے والے قانون سے بالا تر ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین