• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ نے جزیروں کیلئے کوئی این او سی نہیں دیا، مراد علی شاہ

جیکب آباد (آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے جزیروں کے لے کوئی بھی این او سی نہیں دیا ، وفاقی وزیر علی زیدی زیدی نے جو لیٹر ٹویٹ پہ رکھا تھا وہ این او سی نہیں تھا،وفاقی حکومت نے ایک ماہ تک آرڈیننس کو چھپا کر رکھا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے جیکب آباد میں صوبائی مشیر اعجاز جکھرانی سے والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انکے ہمراہ شبیر بجارانی ،ملک اسد سکندر ،شر جیل میمن ،مکیش چاولہ و دیگر ہمراہ تھے۔

وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ جب ہم نے دیکھا کہ یہ آرڈیننس بد نیتی پپر مبنی ہے تو ہم نے سندھ کابینہ سے اس آرڈیننس کو مسترد کردیا۔

تازہ ترین