راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ترکی اورقطرسے ڈی پورٹ کئے گئے 7پاکستانی اسلام آبادپہنچ گئے ۔ائرپورٹ ذرائع کے مطابق ٹرکش ائرلائن کی پروازٹی کے710کے ذریعے چارپاکستانی ڈی پورٹیز استنبول ترکی سے اورقطرائرلائن کی پروازکیوآر632کے ذریعے تین پاکستانی ڈی پورٹیزدوحا قطر سے نیواسلام آبادانٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچے ۔ ایف آئی اے امیگریشن حکام نے ان کے ڈیپارچرریکارڈکی عدم دستیابی پر حراست میں لے کرپاسپورٹ سیل منتقل کردیا۔