• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں مسلم کش فسادات ، ایک شہید ،جلائو گھیرائو ،کرفیو نافذ

نئی دہلی (جنگ نیوز)بھارتی ریاست جھارکھنڈ میںمسلم کش فسادات چھڑ گئے ،ایک شخص شہید ہوگیا، انتہا پسند ہندؤں کے جلائو گھیراؤ کے باعث صورتحال سخت کشیدہ ہوگئی ،جس کے باعث کرفیو نافذ کردیا گیا ،حکام کے مطابق برام نومی (بھگوان رام کی پیدائش) کے جلوس کے دوران مسلم کش  فسادات چھڑ گئے، اور برہم جلوس نے کئی گاڑیوں میں آگ لگا دی اور انتہا پسند ہندؤوں نے مسلمانوں پر حملے شروع کردیئے جس میں ایک شخص شہید ہوگیا جبکہ کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، فرقہ وارنہ کشیدگی، آتشزدگی او رپرتشدد واقعات کے بعد بوکارو شہر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا،بوکارو کے ڈپٹی کمشنر رائے مہاپات نے بتایا ہے کہ شہر کے سیکٹر 12، مارافری، بال ڈیہہ اور بوکارو سٹیل سٹی تھانے کے علاقوں میں کرفیو نافذ کیا گيا ۔ 
تازہ ترین