• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا عادل خان کے قاتلوں کی گرفتاری حکومت کیلئے چیلنج ہے، حافظ طاہرمحمود اشرفی

لاہور(وقائع نگار خصوصی) چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور صدر قومی یکجہتی کونسل پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مولانا عادل خان کے قاتلوں کی گرفتاری حکومت کیلئے چیلنج ہے،ان شاءاللہ مولانا عادل خان کے قاتل گرفتار ہوں گے۔ ملک میں بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ، توہین و تکفیر کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر ختم ہونا ضروری ہے۔ عرب اسلامی ممالک سے تعلقات بہت بہتر ہیں۔ ملک میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے سب ایک ہیں۔یہ بات انہوں نے لاہور میں مختلف مکاتب فکر کے علماءو مشائخ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر مولانا محمد خان لغاری ، علامہ سید ضیاءاللہ شاہ بخاری ، علامہ سید کاظم رضا ، مولانا محمد شفیع قاسمی ، مولانا اسد اللہ فاروق ، علامہ زبیر عابد ، مولانا ضیاءاللہ سیالوی ، علامہ یونس حسن ، علامہ طاہر الحسن موجود تھے۔

تازہ ترین