• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جام کمال کوروناکیخلاف جنگ میں صف اول کے ہیروز میں شامل ہیں، بلال کاکڑ

کوئٹہ(خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے کوآرڈینیٹر بلال خان کاکڑ نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے کروناوائرس کے خلاف جنگ میں کردار کو خراج تحسین پیش کیا ہے، بلال خان کاکڑ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان روز اول سے کورونا وائرس کی روک تہام کے لیے جہد مسلسل میں لگے رہے ہیں اور صف اول کے ہیروز میں شامل ہیں - انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کو گزشتہ سال سے بیک وقت کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جن میں کرونا وائرس، ٹڈی دل کا حملہ، حالیہ بارش اور سیلاب کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال، سیاسی و انتظامی امور وغیرہ شامل ہیں لیکن وہ ہر مشکل کا سامنا نہ صرف عزم و ہمت سے کرتے رہے بلکہ ہر چیلنج کا حل تلاش کرنے میں بھی کامیاب رہے، بلال خان کاکڑ نے امید اور عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جلد صحتیاب ہو کر نئے جوش اور جذبہ کے ساتھ بلوچستان اور یہاں کے عوام کی ترقی کے لئے ایک بار پھر میدان عمل میں شامل ہوں گے- انہوں مزید یہ بھی کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور صوبائی حکومت کی ڈھائی سالہ کارکردگی اب تک مثالی رہی ہیں، ڈھائی سالہ دور میں بلوچستان میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں، علاوہ ازیں امن و امان کی بحالی، صحت، تعلیم، زراعت اور دیگر شعبوں کی بہتری کے لیے خاطر خواہ معاشی، انتظامی اور قانون سازی جیسے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
تازہ ترین