پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری اور نرگس فیض ملک نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے دھرنے میں شرکت کی۔ان کاکہنا ہے کہ ہمیں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھیجا ہے، لیڈی ہیلتھ ورکرز کےمسئلے کو اسمبلی میں اٹھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کواحساس ہونا چاہیے تھا لیڈی ہیلتھ ورکرزکو پانی ہی فراہم کر دیں۔
پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کا اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کیے جانے والے گوجرانوالہ جلسے سے متعلق کہنا ہے کہ اگر آپ کا دھرنا جائز تھا تو یہ جلسہ تو کچھ بھی نہیں ہے۔
شازیہ مری نے کہا ہے کہ حکومت گھبرائی ہوئی ہے، حکومت اتنی ڈری ہوئی ہےکہ ساری پولیس ڈی چوک پر تعینات کردی۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے لیڈیز ہیلتھ ورکرز کے دھرنے میں کھانا بھجوایا گیا جسے شازیہ مری نے لیڈیز ہیلتھ ورکرز میں تقسیم کیا۔