• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈی ہیلتھ ورکرز کی پارلیمنٹ جانے کی دھمکی


اسلام آباد میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے، مرکزی صدر لیڈی ہیلتھ ورکرز نے کہا ہے کہ صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، حکومت نے بات نہ مانی تو پارلیمنٹ کی طرف مارچ کریں گے ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی چوک پراپنے مطالبات کے حق میں لیڈی ہیلتھ ورکرز دھرنے پر بیٹھی ہیں، جبکہ دھرنے میں متعدد لیڈ ی ہیلتھ ورکرز بھی بیہوش ہوئی ہیں۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز کا ڈی چوک پردھرنا

دوسری جانب لیڈی ہیلتھ ورکرز کی صدر رخسانہ انور  نے بتایا کہ وزارت صحت نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ساڑھے 12 بجے مذاکرات کے لیے طلب کرلیا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب اجمل بھٹی مذاکرات کرینگے۔

گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے دھرنے میں شرکت کی، لیڈی ہیلتھ ورکرز کی صدر رخسانہ انور کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے معاملے کا نوٹس لیا ہے اور وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا ہے کہ 10 نکاتی ایجنڈے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

تازہ ترین