• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دس نکاتی ایجنڈے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا جاری

دس نکاتی ایجنڈے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا جاری


اسلام آباد(جنگ نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی چوک پرلیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرناتیسرے روز میں داخل ہوگیا،اپنے مطالبات کے حق میں لیڈی ہیلتھ ورکرز اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنے دیے بیٹھی ہیں اور اب تک دھرنے میں 3لیڈ ی ہیلتھ ورکرز بیہوش ہوچکی ہیں،لیڈی ہیلتھ ورکرز کاکہناہےکہ دس نکاتی ایجنڈے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، ورکرز کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مارچ کرنے کا کہا گیا تھا مگر حکومت کی جانب سے دھرنے کا نوٹس لے لیا گیا،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے دھرنے میں شرکت کی۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی صدر رخسانہ انور کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے معاملے کا نوٹس لیا ہے اور وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

تازہ ترین