کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے ہائوس آفیسرز نے تنخواہوں کی عدم فراہمی پر ہفتے کو کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، دو درجن سے زائد ہائوس آفیسرز نے بینرز اورپلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے،اس موقع پر شدید نعرے بازی بھی کی گئی،مظاہرین کا کہنا تھا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی ڈائریکٹرز ہمارے مسائل کی جانب توجہ نہیں دے رہے۔