• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی پی کے زیر اہتمام یوم اقبال کی تقریب یوٹیوب پر ہوگی

مانچسٹر(نمائندہ جنگ)پی سی پی یوکے کی ایگزیکٹو کونسل کا زوم اجلاس گذشتہ روز منعقد ہوا، جس میں نصر اللہ خان مغل ،محبوب الٰہی بٹ ،پرویز مسیح مٹو ، شفیق الزمان، غلام رسول شہزاد ، سیمسن جاوید اورسلیم گل نے شرکت کی۔ مقدسہ بانو کی اجلاس میں شرکت سے معذرت پر صدارت سیمسن جاوید نے کی- اجلاس میں گذشتہ اجلاس کی کارروائی کودرست ریکارڈ کے طور پر منظور کر لیا گیا، نیز کورونا کی صورت حال پر غور کیا گیا - اجلاس میں واضح کیا گیا کہ کورونا کے باعث ابھی تک اجلاس فزیکل ہونے ممکن نہیں ہیں، اس لئے اجلاس زوم پر ہی ہوں گے، جب کہ پریس کلب کی تقاریب کا فزیکل انعقاد بھی ممکن نہیں ہے - تاہم ارکان کی دلائل دینے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ یوم اقبال ؒ پریس کلب کی ایک روایت ہے اس لئے یہ بھی زوم پر منعقد کیا جائے - ارکان نے رائے دی کہ زوم کا فری اجلاس صرف چالیس منٹ تک ہو سکتا ہے جب کہ یوم اقبال ؒ کے لئے زیادہ وقت درکار ہے - اس پر اجلاس کے صدر سیمسن جاوید نے واضح کیا کہ وہ نیو کیسل کرسچن نیٹ ورک کا پروگرام یوٹیوب پر کامیابی سے کر رہے ہیں - بہتر ہے کہ اس پروگرام کو نیوکیسل کرسچن نیٹ ورک کے تعاون سے یوٹیوب پر پیش کیا جائے - ان کی اس تجویز کو منظور کر لیا گیا اور محبوب الٰہی بٹ’ لیاقت علی عہد اور سیمسن جاوید پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی گئی جو یوم اقبال ؒ کے حوالے سے رپورٹ تیار کر کے آئندہ اجلاس 29اکتوبر کو پیش کرے گی -
تازہ ترین