• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کا غذائی قلت پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی حکومت نے ملک میں غذائی قلت پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت حکومت نے نیشنل نیوٹریشن ایکشن پلان ترتیب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع وزارت صحت کے مطابق نیشنل نیوٹریشن ایکشن پلان ترتیب دینے کیلئے ایڈوائزری گروپ تشکیل دیا گیا ہے ۔وزیراعظم نیوٹریشن ایڈوائزری گروپ کی سفارشات پر فیصلے کریں گے۔نیوٹریشن کے قومی و عالمی ماہرین 18 رکنی ایڈوائزری گروپ کا حصہ ہونگے۔ڈائیریکٹر جنرل ہیلتھ پاکستان نیوٹریشن ایڈوائزری گروپ کے سربراہ ہونگے۔ ورلڈ بینک، یورپی یونین، ورلڈ فوڈ پروگرام نیوٹریشن ایڈوائزری گروپ میں شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ڈبلیو ایچ او، یونیسیف کے ماہرین نیوٹریشن ایڈوائزری گروپ کا حصہ ہونگے۔نیوٹریشن انٹرنیشنل، ڈی ایف آئی ڈی نیوٹریشن ایڈوائزری گروپ میں شامل ہیں ۔ایچ ایس اے ، سول سوسائٹی کا نمائندہ نیوٹریشن ایڈوائزری گروپ میں بھی شامل ہیں ۔ ذرائع وزارت صحت کے مطابق ایڈوائزری گروپ نیشنل نیوٹریشن ایکشن پلان ترتیب د ے گا۔وزیراعظم نے نیشنل نیوٹریشن ایکشن پلان ترتیب دینے کی ہدایت کی تھی۔نیشنل نیوٹریشن ایکشن پلان میں صوبوں کی تجاویز شامل کی جائیں گی۔نیشنل نیوٹریشن ایکشن پلان وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق ایڈوائزری گروپ قومی و عالمی اداروں سے رابطے، پالیسیز وضح کرے گا۔ایڈوائزری گروپ غذائی قلت کی صورتحال پر مکمل روڈ میپ تیار کرے گا۔ نیوٹریشن ایڈوائزری گروپ کا ایکشن پلان وزیراعظم کو ارسال کیا جائے گا۔وزیراعظم نیوٹریشن ایڈوائزری گروپ کی سفارشات پر فیصلے کریں گے۔نیوٹریشن ایڈوائزری گروپ غذائی قلت، اسٹنٹنگ کی صورتحال کا جائزہ لے گا۔ایڈوائزری گروپ غذائی قلت، اسٹنٹنگ کے خاتمے کیلئے تجاویز مرتب کرے گا، ذرائع کا کہناہے کہ ایڈوائزری گروپ پاکستان نیوٹریشن پالیسی ، پی سی ون پر نظر ثانی کرے گا ۔ایڈوائزری گروپ نیشنل نیوٹریشن ایکشن پلان پر عملدرآمد روڈ میپ تیار کریگا۔

تازہ ترین