• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ میں پابندیوں کے باوجود مظاہروں کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری

بنکاک (جنگ نیوز )تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری رہا۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کیے جانے کے باوجود ہزاروں افراد بنکاک کی سڑکوں پر امڈ آئےاس سے ایک روز قبل بھی مظاہروں میں 20ہزار سے زائد جمہوریت نواز مظاہرین نے شرکت کی تھی۔ تھائی حکومت نے مظاہرین کی آمد و رفت روکنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ بھی معطل کر دی ۔ پانچ روز سے جاری مظاہروں کے شرکا ملک میں دستوری اصلاحات اور وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

تازہ ترین