• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کی کم عمر مصنفہ ریتاج الحازمی "گنیز بک" کیلئے نامزد

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)ریتاج الحازمی کو ایک کم سن مصنفہ کے طور پر جانا جاتا ہے، ان کے دو ناول شائع ہو چکے ہیں جب کہ وہ مزید دو ناولوں پر کام کر رہی ہے،وہ عربی اور انگریزی روانی کے ساتھ بولتی ہیں اور اب جاپانی سیکھ رہی ہیں۔ سعودی عرب کی ایک 11 سالہ ریتاج الحازمی کو دنیا کی کم عمر ناول نگار کی حیثیت سے "گنیز بک" آف ریکارڈز میں‌ شامل کرنے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ ریتاج الحازمی کے دو ناول شائع ہو چکے ہیں جب کہ وہ مزید دو ناولوں پر کام کر رہی ہے۔ ایک ناول بچوں کے لیے لکھا گیا۔ریتاج الحازمی نے وعدی نیوزو یب سائٹکو ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کو ایک کم سن مصنفہ کے طور پر جانا جاتا ہے، وہ عربی اور انگریزی روانی کے ساتھ بولتی ہیں اور اب جاپانی سیکھ رہی ہیں۔ریتاج الحازمی کا پہلا ناول ’گم شدہ سمندر کا خزانہ‘ کے عنوان سے شائع ہوا۔ اس وقت اس کی عمر صرف 11 سال تھی۔ اسی سال انکا دوسرا ناول ʼPortal of the Hidden Worldʼ شائع ہوا۔ انہوںنے ناول کے فنون سکھانے کے لیے ایک ورکشاپ بھی قائم کی ہے۔ انکی دلچسپیوں میں صرف ناول نگاری ہی نہیں بلکہ مطالعہ، لکھنا اور ڈرائنگ بھیشامل ہیں۔ریتاج الحازمی نے بتایاکہ میں نے چھ سال کی عمر میں لکھنا شروع کر دیا تھا۔ میں اپنے کنبے کے ساتھ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے گئی۔ میں نے اسکول کے پہلے سال داخلہ لیا تو میری ایک استانی نے مجھ سے ان مقامات کے بارے میں لکھنے کو کہا جن کی میں اپنے خاندان کے ساتھ سیر کر چکی تھی۔

تازہ ترین