کراچی(اسٹاف رپورٹر)کولمبو میں پیر کو لنکا پریمیئرلیگ کا آن لائں ڈرافٹ ہوا جس میں کئی پاکستانی کھلاڑیوں کو پک کیا گیا لیکن کھلاڑیوں کی شرکت پی سی بی کے این او سی سے مشروط ہے۔سابق کپتان وسیم اکرم بطور مینٹور گال گلیڈی ایٹرزسے منسلک ہوئےہیں جبکہ کپتانی کے لئے سرفراز احمد مضبوط امیدوار ہیں۔شاہد آفریدی بھی گال ٹیم کا حصہ ہیں۔محمد عامر ، سرفرازاحمد، شعیب ملک اور وہاب ریاض مختلف ٹیموں کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔محمد عامر اور سرفراز احمد گال گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہوں گے۔شعیب ملک جافنا اسٹالینز اوروہاب ریاض ٹیم کینڈی میں شامل ہیں۔معین خان کے بیٹےاعظم خان اعظم خان ایل پی ایل میں گال گلیڈی ایٹرزاورآصف علی اور عثمان شنواری کو جافنا اسٹالینز میں شامل کرلیا گیاہے ۔