• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غداری کے مقدمات حکومتی بوکھلاہٹ ہیں، چوہدری شرافت

ویانا( اکرم باجوہ) پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے جنگ لندن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی اب مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماؤں پر معمولی واقعات پر غداری کے مقدمے بنا کر اپنی بوکھلاہٹ کا ثبوت دے رہے ہیں اور اسکا اندازہ وزیراعظم کے گزشتہ دنوں ٹائیگر فورس سے خطاب سے لگایا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم خود اپنی تقریر میں کہہ رہے ہیں کہ خواجہ محمد آصف نے قمر باجوہ کو فون کیا اور کہا کہ میں ہار رہا ہوں۔نواز شریف کا بیانیہ خود نااہل وزیراعظم نے مان لیا کہ نواز شریف کا بیانیہ صحیح ہے۔اب کیپٹن صفدر کی گرفتاری کا دیکھ لیں، سندھ کے وزیر اعلیٰ کہہ رہے ہیں کہ میرے اوپر دباؤ تھا کہ کیپٹن صفدر کو گرفتار کریں۔یہ کون لوگ ہیں جو دباؤ ڈالتے ہیں اب نواز شریف کا بیانیہ پاکستان سے باہر پوری دنیامیں پہنچ چکا ہے۔اب مادر ملت زندہ باد کا نعرہ لگانا بھی غداری بننے لگا۔عثمان ڈار نے مدینہ میں نواز شریف کے خلاف نعرے لگوائے تھے وہ حرمتی یاد نہیں۔مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں لوگ اپنے بچوں کو فروخت کر رہے ہیں اور ہمارے وزیراعظم عمران نیازی کو اپنی تقریروں میں اپوزیشن کی نقلیں اتارنے میں لگے رہتے ہیں ۔اب اپوزیشن اتحاد اس جعلی سلیکٹڈ حکومت سے جان چھڑا کر ہی دم لیں گے۔ 
تازہ ترین