• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذخائر مسلسل کم ہورہے ہیں،سردیوں میں گیس کی قلت ہو گی، عمر ایوب

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر پیٹرولیم عمر ایوب خان نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران بتایا ہے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ملک میں تیل اور گیس کے ذخائر کی کل 90 دریافتیں کی گئی ہیں، ملک میں موسم سرما کے دوران گیس کی طلب اور رسد میں متوقع گیپ کی وجہ سے گیس کی قلت کا سامنا ہوگا، گیس کے ملکی ذ خائر مسلسل کم ہو رہے ہیں اور موسم سر ما کی طلب کو پورا نہیں کرسکتے ،ایس این جی پی ایل کو موسم سر ما میں 370 ایم ایم سی ایٖ ڈی قلت کا سا منا ہو گا،ایس ایس جی سی کو 250 ایم ایم سی ایف ڈی قلت کا سا منا ہو گا،ایل این جی پا لیسی 2011 کے تحت ایل این جی کی درآ مد کیلئے اوگرا سے لائسنس حاصل کرنا ضرروی نہیں ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ وزیر اعظم کیساتھ بیرون ملک دوروں پر کوئی نجی فرد نہیں گیا ہے ،مستقبل قریب میں جبوتی ‘ روانڈا‘ گھانا ‘ یوگینڈا اور آئیوری کوسٹ میں پاکستانی سفارتخانوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا ،جاری مالی سال میں افریقی ممالک میں تین اور آئندہ سال دو سفارتخانے کھولنے کا منصوبہ ہے،وزیر سائنس و ٹیکنا لوجی فواد چوہدری نے بتایا کہ پا کستان کی ڈرون پا لیسی کا ایک جامع مسودہ تما م اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تیار کیا جا رہا ہےجس میں با لخصوص زرعی استعمال کیلئے ٹیکنا لوجی کو فروغ دینا شامل ہے، ڈورن پالیسی کی منظوری کے بعد ملکی سطح پر ڈرون ٹیکنالوجی کو ترقی دینے کے مزید منصو بوں کیلئے فنڈز فراہم کئے جائیں گے،کورم ٹوٹنے کی وجہ سے ضمنی سوالات نہیں کئے جا سکے۔

تازہ ترین