• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈجسٹمنٹ ٹیرف کا اطلاق 300 یونٹ والے صارفین پر نہیں ہوگا، کے الیکٹرک

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں میں کہا ہے کہ حالیہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ٹیرف کا اطلاق 300یونٹ والے 15 لاکھ صارفین پر نہیں ہوگا، وزارت توانائی کی طرف سے 12اکتوبر، 2020کو جاری کردہ ایس آر او 1037 کے مطابق کراچی کے بجلی کے ٹیرف کو ملک کے دیگر حصوں کے مساوی کردیا گیا ہے اور حکومت پاکستان کی یکساں ٹیرف پالیسی کے تحت کراچی کے صارفین اب دیگر ڈسکوز کے صارفین کی طرح بجلی کیلئے یکساں قیمت ادا کریں گے، اس اضافے کی منظوری کابینہ ڈویژن کی طرف سے بھی دی گئی ہے اور سب سے کمزور طبقے پر مشتمل صارفین پر اس اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا یعنی نان۔ٹی او یو(ٹائم آف یوز)گھریلو صارفین جن کا ہر ماہ بجلی کا استعمال 300یونٹ تک ہے، تقریباً 1.5ملین صارفین پر اس نوٹیفکیشن کے اثرات نہیں پڑیں گے۔

تازہ ترین