• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی تجارت کا اجلاس، حکام کی پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ پر بریفنگ

اسلام آباد ( کامرس رپورٹر ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت نے افغان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ پر غور سے متعلق تین اجلاسوں میں چیئرمین ایف بی آر کی عدم شرکت پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ، چیئرمین سید نوید قمر نے وزارت تجارت کو ہدایت کی کہ افغان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ کو جامع اور پاکستانی برآمد کنندگان کو سہولیات کی فراہمی میں ترجیح دی جائے ، قبل ازیں وزارت تجارت کے حکام نے کمیٹی کو ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ افغانستان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ کوآرڈ نیشن اتھارٹی معاہدہ پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کیلئے قائم کی گئی ، معاہدہ میں حوصلہ شکن عوامل یہ ہیں کہ پاکستانی بندرگاہوں پر سٹوریج ، ہنڈلنگ ٹرمینل چارجز بہت زیادہ ہیں اس کی وجہ غیر مسابقتی ماحول ، گوادر بندرگاہ کا پوری طرح فعال نہ ہونا اورریگولیٹری میکنزم کا فقدان ہے، ٹرانزٹ کی دیگر معاملات میں تعطل کی دیگر وجوہات میں کسٹم دستاویزات میں ہم آہنگی نہ ہونا ہے، وزارت تجارت پرمٹ ، اشیاکی کلیرنس میں تاخیر ، کلیئرنس کیلئے کم جگہ اور اشیاء کی ہنڈلنگ کے معاملات کو حل کرنے کیلئےکوشاں ہے، کمیٹی نے وزارت تجارت کو ہدایت کی کہ ارکان کمیٹی کی تجاویز کو بھی شامل کیا جائے۔

تازہ ترین