• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ایئرپورٹ پر مسافر سے اسمگل شدہ 60 لاکھ روپے کے اسٹنٹس پکڑے گئے

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ایئر پورٹ پر کسٹمز حکام نے اسمگل شدہ 60 لاکھ روپے کے 159 میڈیکل اسٹنٹس پکڑ لئے۔مسافر نجی پرواز 624 سے دبئی سے لاہور پہنچا ، فیاض احمد نامی مسافر دل کی بند شریانیں کھولنے کیلئے استعمال ہونے والے اسٹنٹس اسمگل کرتا ہے ۔حکومت پاکستان کی منظوری کے بغیر کوئی بھی مسافر بیرون ملک سے میڈیکل آلات یا اسٹنٹس ساتھ نہیں لا سکتا۔ ڈرگ ریگولٹری اتھارٹی کا این اوسی بھی مسافر سے برآمد نہیں ہوا۔ ایئر پورٹ ٹریفک کسٹم نے لاکھوں روپے مالیت کے غیر قانونی طور پر اسمگل شدہ اسٹنٹ ضبط کر لیے، مسافر کراچی کا رہائشی ہے۔

تازہ ترین