• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق سیکرٹری ورکرزویلفیئر فنڈزکے جوڈیشل ریمانڈ میں 2نومبر تک توسیع

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت نے ورکرز ویلفیئرز فنڈز میں کرپشن کیس میں گرفتار سابق سیکرٹری کے جوڈیشل ریمانڈ2 نومبر تک میں توسیع کردی۔ پیر کو سماعت کے دوران گرفتارملزم سابق سیکرٹری ورکرز ویلفیئرز فنڈز افتخار رحیم کو جیل سے عدالت لایاگیا۔ دریں اثناء جج محمد اعظم خان کی عدالت نےجعلی اکاونٹس کےنہر خیام زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس میں شریک ملزم رؤف اختر کی بریت درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیا۔
تازہ ترین