• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایگزیکٹو ڈائریکٹر نرم ہسپتال ڈاکٹر شائستہ حبیب کو عہدے سے ہٹا دیاگیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وزارت قومی صحت نے قائمہ کمیٹی صحت کی ہدایت پر معذوروں کے ہسپتال نرم کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر شائستہ حبیب اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر سروسز ڈاکٹر مظہر کو پندرہ یوم کیلئے معطل کر دیا ۔ وزارت صحت کی خاتون آفیسر شبانہ سلیم کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر نرم کا چارج دیدیا گیا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت نے وزارت صحت کو ہدایت کی تھی کہ نرم میں پائی جانیوالی بد انتظامیوں اور ملازمین کیساتھ ڈاکٹر شائستہ حبیب اللہ اور ڈاکٹر مظہر کے ناروا رویہ کی انکوائری کی جائے انکوائری سے قبل دونوں کو معطل کیا جائے ۔وزارت نے ڈاکٹر مظہر کو تو معطل کر دیا لیکن ڈاکٹر شائستہ کو معطل کرنے کی بجائے ای ڈی کی سیٹ سے الگ کر دیا گیا اور ان کی جگہ گریڈ 19 کی آفیسر شبانہ سلیم کو چارج دیدیا گیا ۔
تازہ ترین