• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

45 سماج دشمن پکڑے گئے ،منشیات واسلحہ بھی برآمد

راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ، خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں سے45 سماج دشمن پکڑے گئے۔راولپنڈی پولیس نے 7ملزموں کوگرفتار کرکے 680گرام چرس، 20لٹر شراب برآمد کر لی۔ پولیس نے 9ملزموں اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ رتہ امرال پولیس نے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والے 2ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے منشیات فروش سے سوا کلو گرام چرس بھی برآمد کرلی۔رمنا پولیس نے جعفر چوک کے قریب رنگ رلیاں منا نے میں مصروف ایک خاتون سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا ۔وفا قی پولیس نے بھی جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کر یک ڈائون کے دوران تین اشتہا ری مجرموں سمیت 15ملزمان کو گرفتار کرکے شراب ، ما ل مسروقہ اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ رمنا اور ترنو ل پولیس نے 6افراد سے 1کلو 265 گرام ہیروئن ،1کلو 150گر ام چرس اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔ ہومی سائیڈ یونٹ پولیس نے ڈکیتی کے دوران سیکو رٹی گا رڈ کو قتل اور ایک شخص کو زخمی کر نے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔
تازہ ترین