• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ کی غیرتدریسی ڈیوٹی،جرمانے ختم کیے جائیں،ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ اساتذہ کی غیر تدریسی ڈیوٹیاں، معطلیاں و جرمانے فوری ختم کیے جائیں۔ محکمہ تعلیم پنجاب درجہ چہارم کی بھرتیوں کیلیے درخواستیں مانگی ہیں حکومت سے مطالبہ ہے کہ امیدوار سے صرف ایک درخواست مانگی جائے جو سب سکولوں کے لیے کارآمد ہو جہاں میرٹ بنے وہاں تقرری کی جائے۔ اجلاس زیرصدارت صدر ایس ای ایس ملتان رانا دلشاد علی منعقد ہواجس میں رانا اسلم انجم، راؤ ساجد مصطفی، محمد یونس، ظفر بھٹہ  و دیگر عہدیدارن نے شرکت کی۔
تازہ ترین