• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرفتاریاں کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں، رمضان اعوان

ملتان (سٹاف رپورٹر) میاں نواز شریف جانثار تحریک کے چیئر مین ملک رمضان اعوان ،سٹی صدر حدیقہ جبین ایڈووکیٹ، مسلم لیگی رہنما اقبال اعوان اور سماجی رہنما محمد قاسم نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز گرفتاریاں کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں حکومت مسائل حل کرنے کی بجائے مسائل پیدا کررہی ہے، جھوٹ کے سہارے کھڑی ہونے والی حکومت سے عوام کو شدید نفرت ہوگئی ہے کیونکہ تاریخ میں اتنی ناکام حکومت کبھی نہیں آئی جب سے یہ حکومت بنی ہے ملک میں مسائل بڑھ گئے ہیں۔
تازہ ترین