• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظامیہ اصل منافع خوروں پر ہاتھ ڈالتے ڈرتی ہے، تاجر رہنماء

ملتان (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب و ملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اصل منافع خوروں پر انتظامیہ ہاتھ ڈالتے ڈرتی ہے، حکومت غلہ منڈی میں ہول سیل ریٹ پر توجہ دے، اندھادھند جرمانوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو تاجر برادری سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو گی۔وہ انجمن تاجران اردو بازار بیرون بوہڑ گیٹ کے جنرل سیکرٹری چوہدری خالد صغیر کو آل پاکستان انجمن تاجران ملتان شہرنائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر ضلعی صدر چوہدری ریاض شاہین، صوفی عبدالرحمن، ظفر پہوڑ، فاروق احمد ودیگر موجود تھے۔
تازہ ترین