• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران اپوزیشن اتحاد سے خوفزدہ، جلسوں سے نیندیں حرام،مخدوم احمد محمود

ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ حکمران اپوزیشن کے اتحاد سے خوفزدہ ہو کر انتقامی کارروائیوں پر اتر آئے ہیں گوجرانوالہ اور کراچی جلسوں نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی ضلع ملتان کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری محمد یٰسین سے لاہور ماڈل ٹاؤن میں اپنی رہائش گاہ پر ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران یہ نہ بھولیں کہ اقتدار سدا رہے گا کل کو ان کی باری بھی آنی ہے اتنا ظلم کریں جتنا کل برداشت کر سکیں۔
تازہ ترین